the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
(یو این آئی) آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے کشمیر کے اڑی میں ہندوستانی فوج کے کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ حرکت قرار دیاہے ۔
انہوں نے اس حملہ میں شہید ہونے والے فوج کے۱۷ جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ زخمیوں کے تئیں اپنے دلی غم کا اظہار کیا ہے اور سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ ان شہید نوجوانوں کی قربانی کو رائیگاں نہ جانے دے بلکہ اس کے گناہگاروں کو سبق آموز سزا دلانے کے



لئے سخت سے سخت کاروائی کرے، چاہے وہ گناہگار پاکستان میں بیٹھے دہشت گردوں کے ٹھیکیدار ہوں یا پھر پاکستانی حکام انہیں منھ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

مولانا اجمل نے کہا کہ یہ بات ساری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے کی کشمیر میں گزشتہ تقریبا80 دنوں سے پر تشددحالت کی ذمہ دار پاکستانی دہشت گرد تنظیمیں اور پاکستانی حکومت ہے اور اب جب کہ حالات کچھ ٹھیک ہونے لگے تو اس طرح کے حملہ کو انجام دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت پسند لوگ وہاں کے حالات کو مزید بگاڑنا چاہتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.